چوہدری شجاعت کا صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات پر تبصرہ

عارف علوی لاہور میں عمران خان سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے،سربراہ مسلم لیگ ق

( ویب ڈسک) نئے آرمی چیف کی تعیناتی،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے صدر عارف علوی سے کھیل کے ذکر پر چودھری شجاعت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی لاہور میں عمران خان سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے کھیل کا ذکر کیا تھا۔ دوسری جانب نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری دی جائے گی۔صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دیں گے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جنرل سید عاصم منیر کے آرمی چیف تعینات ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کر دیا گیا۔
جب کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا،اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔دو روز قبل آئی ایس پی آر کی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کی تصدیق کی گئی تھی،سمری میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں