فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

جریدے برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا۔

(ویب ڈسک)جریدے کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
جریدے نے کہا کہ مردوں، خواتین یا ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں۔
جریدے کا کہنا تھا کہ درحقیقت بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیداہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کے بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔انہیں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں