عمران خان امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، لیزا کرٹس

عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا،لیزا کرٹس

(ویب ڈسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام لگایا، مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں، کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں، کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں