عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام

انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔

(ویب ڈسک)اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے مزید بتایا کہ یہ نام راحا ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت معنی ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔
6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں