24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 کیس رپورٹ

(ویب ڈسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27کیس رپورٹ ہوئے۔

بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6ہزار666کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں