سلمان خان کی بھانجی ڈیبیو کیلئے تیار، فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا روا سال فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

(ویب ڈسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق الیزے اگنی ہوتری نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان کی بھانجی الیزے فلمساز اونیش برجاتیا کی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گی لیکن اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ الیزے ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے جا رہی ہیں۔
سومندرا پدھی نیٹ فلیکس فلم جماترا ون اور ٹو کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور انہیں فلم منوج پاجپائی کی فلم بڑھیا سنگھ، بورن ٹو رن پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں