کم جونگ اُن اپنی بیٹی کو پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے لے آ ئے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقعے پر کم جونگ اُن کی بیٹی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کا پکڑا ہوا ہے۔

شمالی کوریا کی (ویب ڈسک)سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے کہا ہے کہ جمعے کو ہواسانگ انٹرکانٹیننٹل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ اس موقعے پر کم جونگ اُن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔
اس موقعے پر سب سے حیران کرنے والی بات ان کی بیٹی کی موجودگی تھی۔ عوامی سطح پر ان کی بیٹی کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔
کے سی این اے نے شمالی کوریا کے سربراہ کی بیٹی کا نام نہیں بتایا۔
امریکہ کے سٹمسن سینٹر میں شمالی کوریا کے امور کے ماہر مائیکل میڈن کا کہنا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کم جونگ ان کی بیٹی کو ایک سرکاری تقریب میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ اس انداز سے اپنی بیٹی کو سامنے لے آئے۔‘
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کم جونگ اُن کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ستمبر میں قومی دن کے جشن کی فوٹیج میں ان کے بچوں میں سے ایک نظر آیا تھا۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے کھلاڑی ڈینس روڈمین نے 2013 میں کہا تھا کہ کم جون اُن کی چھوٹی بیٹی کا نام جو ای ہے۔اسی سال شمالی کوریا کے دورے کے بعد ڈینس روڈ مین نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا تھا کہ انہوں نے کم جونگ اُن اور ان کے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے اور ان کی بیٹی کو گود میں بھی اٹھایا تھا۔
مائیکل میڈن کے مطابق جو ای کی عمر 12 اور 13 سال کے درمیان ہے جس کا مطلب ہے کہ اگلے چار سے پانچ سالوں میں وہ یونیورسٹی یا وہ فوج میں جائیں گی۔
شمالی کوریا نے اس کے بارے میں کبھی اعلان نہیں کیا کہ کم جونگ اُن کے بعد کون ان کی جگہ لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں