ملک بھر میں کرونا ایک بار پھر سر ا ٹھا نے لگا

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30ہزار 630ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 825 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 410 ہوچکی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6ہزار 54ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3کروڑ 9 لاکھ 61ہزار 533کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 47 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 13 کروڑ 95 لاکھ 84 ہزار 810 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13 کروڑ 21 لاکھ 69 ہزار 217 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں