چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں جلسوں پر تشویش کا اظہار

تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھیں، ایک فریق جلسہ کرے گا تو مجبوراً دوسرا بھی جلسہ کرے گا: جسٹس قیصر رشید

اسلام آباد (انٹرنیٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھیں، ایک فریق جلسہ کرے گا تو مجبوراً دوسرا بھی جلسہ کرے گا۔
جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب حکومت کو عدالتی تشویش سے آگاہ کریں، آپ اس حوالے سے عدالتی تشویش متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔چیف جسٹس کی تشویش پر ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے کہا کہ عدالتی تشویش سے حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا، ضروری اقدامات کرکے عدالتی احکامات پر من وعن عمل کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں