ویسٹ انڈین کرکٹر بروقت پرواز کیلئے نہ پہنچ سکا، ورلڈکپ سے باہر

فیملی وجوہات کی وجہ سے شیمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا، یہ فلائٹ حاصل کرنا ایک چیلنج رہا

جمیکا (انٹرنیٹ) ویسٹ انڈیز کے بیٹر شیمرون ہیٹمائر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق شمرون ہیٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فیملی وجوہات کی وجہ سے شیمرون ہٹمائر کی درخواست پر یکم اکتوبر کی فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا اور یہ فلائٹ حاصل کرنا ایک چیلنج رہا۔ تاہم شمرون کی تین اکتوبر کی براستہ نیویارک سیٹ بُک کی گئی تھی جسے کرکٹر نے مس کردیا۔ شمرون ہٹمائر نے آسٹریلیا کے خلاف 5 اکتوبر کا میچ مس کرنا تھا، انہوں نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کو مطلع کیا کہ وہ فلائٹ کے لیے بروقت ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے جس کے بعد کرکٹر کو بتا دیا گیا تھا کہ اگر مزید کوئی تاخیر ہوئی تو انہیں تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے ہم کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں