کیا آپ کا بچہ ڈپریشن کا شکار ہے؟

نوعمر بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے استعمال اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی سے ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، بچوں کی اچھی ذہنی پرورش کیلئے یہ نکات آپ کیلئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

1۔ اسکرین ٹائم کم کریں:
اسکرین ٹائم زیادہ ہونے سے دماغی کیمسٹری کا توازن بگڑ جاتا ہے لہذا بچوں کو کبھی کبھار موبائل یا ٹیبلٹ استعمال کرنے کو دیا جائے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں اور نوجوانوں میں ڈپریشن کا امکان 66 فیصد تک ہوتا ہے۔

2۔ جسمانی سرگرمی:
ان گنت مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی پریشانی اور ڈپریشن سے بچاتی ہے۔ روزانہ کی جسمانی سرگرمی کو اپنے بچوں کی عادت بنئیں۔

3۔ سونا:
ناقص نیند اور افسردگی کے درمیان گہرا تعلق ہے، دماغ اور جسم معیاری نیند کے بغیر ٹھیک سے کام نہیں کرسکتا۔ ایک صحت مند نیند کا معمول بنائیں اور اس کے مطابق رہیں۔

4۔ غذائیت:
پراسس فوڈ میں مصنوعی ذائقوں والے نقصاندہ کیمیکل شامل ہوتے ہیں لہٰذا بچوں کو پراسس فوڈ کے بجائے مکمل غذائیت والی اشیا کھانے کو دی جائیں۔

5۔ پرورش:
اپنے بچوں سے بات کریں، ان کے ساتھ جذبات بانٹیں، انہیں بات چیت کرنے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا طریقہ سکھائیں، مضبوط خاندانی تعلق مضبوط ذہنی صحت بناتا ہے۔

6۔ باہر وقت گزاریں:
باہر گزارے گئے وقت کو نیچرز ریٹالین کہا جاتا ہے، کئی ریسرچز سے پتہ چلتا ہے کہ بچے جتنا زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں ان میں ذہنی مسائل کا خطرہ کم ہوجاتا ہے لہذا بچوں کو سیر پر باہر لے جانا انکی ذہنی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں