زرداری نے پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کردیا

سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کا دوبارہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا حصہ بننے کا امکان رد کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اِن ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا کہ ان شا اللہ بہتر ہوگا۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلزپارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں یہ حکومت پہلے دن ہی چلی جائے، یہ نامعقول ہیں، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کردیا ہے، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں