روایتی حریفوں کا مقابلہ، پی سی بی چار ملکی سیریز کیلئے تیار

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چار ملکی سیریز کروانے کے لیے تیار ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پی سی بی سالانہ کواڈلیٹرل سیریزکروانے پرغورکر رہا ہے اور بورڈ اس کا پلان جلد سامنے لائے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ پی سی بی کا کواڈلیٹرل سیریز میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو رکھنےکا پلان ہے اور چاروں ملکوں کے آپس میں تاریخی ٹاکرے کے باعث انہیں سیریز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرےکے بعد آسٹریلیا انگلینڈ ایشزکرکٹ کی بھی تاریخی نوعیت ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی سی بی چاہتے ہیں کہ مارچ میں دورہ پاکستان پر تمام بڑےآسٹریلین نام شامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں