نیویارک : اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی،نو بچوں سمیت 19ہلاک اور 63 زخمی

نیویارک : امریکہ میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نو بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے آگ رہائشی عمارت میں لگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ برونکس کے علاقے میں 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے مطابق 32 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری یا تیسری منزل پر لگی،200 فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 200سےزائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، رہائشی عمارت میں اب بھی کئی افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں