غربت سے تنگ ایک اور نوجوان کی خودکشی کی کوشش

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نوجوان نے غربت وبیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں شہری نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے اس کی جان محفوظ رہی۔

دریا میں چھلانگ لگانے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو عملے نے دریا سے ریسکیو کرکے شہری کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ ملک میں بھوک وافلاس کے سبب خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی میں ایک نوجوان نے شاپنگ مال سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں