پی ٹی آئی رہنما کی جیپ کھائی میں جاگری، اہلیہ اور بھائی جاں بحق،2 افراد زخمی

آزادکشمیر: بٹل کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق اور دو افرا د زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کےعلاقے بٹل کےمقام پرپیش آیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے اہلخانہ ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہےتھے کہ اس دوران موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق جب کہ بھابھی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں اورلاشوں کو مظفرآباد کےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں