پنجاب سے اغوا ہونے والی لڑکیاں کراچی سے مل گئیں

کراچی : خیرپور ٹامیوالی سے اغوا ہونے والے لڑکیاں شہر قائد سے مل گئیں، ملزمان لڑکیوں کو ملیر کورٹ کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر خیرپور ٹامیوالی سے اغوا کی جانے والی لڑکیاں ملیر کورٹ کے باہر سے مل گئی، اطلاع ملنے پر ون فائیو پولیس نے دونوں لڑکیوں کو حفاظتی تحویل میں لےلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا عائشہ بی بی اور طاہرہ بی بی بتایا گیا ہے جنہیں 27 دسمبر 2021 کو خیرپورٹامیوالی میں گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

دونوں لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ تھانہ خیرپور ٹامیوالی میں درج ہے، مقدمہ لڑکیوں کے والد سلمان احمد کی جانب سے درج کرایا گیا تھا اور مقدمے میں اپنے بیٹے کے برادر نسبتی لیاقت اور اس کی بیوی کو نامزد کیا تھا۔

کراچی پولیس نے دونوں لڑکیاں ملنے کی اطلاع خیرپور ٹامیوالی پولیس کو کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں