ہندو یاتریوں کا پہلا وفد پشاور پہنچ گیا،و وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرے گا

ہندو یاتریوں کا پہلا 13 رکنی وفد غیر ملکی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا ہےکہ ہندو یاتریوں کا وفد کرک کےلیے روانہ ہوگیا ہے جو وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرے گا۔

رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندو یاتریوں کا دوسرا 113 رکنی وفد بھی آج ہی پشاور پہنچےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارت نے ہندو یاتریوں کو نئی دہلی سے لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں