گرفتار ڈی جی کے ڈی اے کا ہتھکڑیاں لگوانے سے صاف انکار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور کورنگی میں زمینوں کی ہیرپھیر کے الزام میں گرفتار ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے ہتھکڑیاں لگوانے سے صاف انکار کر دیا۔

کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران آصف علی میمن کا تفتیشی افسر سے کہنا تھا کہ آپ نے مجھے گرفتار ہی غیر قانونی طریقے سے کیا ہے، 20 گریڈ کے افسر کو آپ بغیر اجازت کیسے گرفتار کر سکتے ہیں۔

ڈی جی کے ڈی اے کا مزید کہنا تھا آپ کو قانون کا ہی نہیں پتہ اور آئے ہیں ہتھکڑیاں لگانے، مجھے گرفتار کرنے سے پہلے آپ کو وزیراعلیٰ سے اجازت لینی چاہیے تھی۔

آصف علی میمن کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو چیف سیکرٹری ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں زمینوں کی غلط الاٹمنٹ میں ملوث سرکاری ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں