مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید تین کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کیا اور محاصرے کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد کل سے اب تک شہید ہونےو الے کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں