خیرپور:شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

خیرپور: شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال نے مرکزی ملزم صفدر وسان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج سول عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے اور صفدر وسان پر بس میں لڑائی اور تشدد کے دو مقدمات درج ہیں جب کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہےکہ واقعے کے بعد ملزم صفدر وسان کے والد نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر معافی مانگی تھی جس پر لڑکی اور اس کے والد نے ملزم کو معاف کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں