اسلام آباد:منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن کی اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے، اے ایس ایف حکام نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے اس گھناؤنی کوشش کو ناکام بنایا۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق نور مال نامی مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے ابو ظہبی جا رہا تھا، ڈیوٹی پر مامور اے ایف عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکینگ کے دوران اسے مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی ساڑھے تین کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر اکے منشیات ا سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ کے محفوظ حصوں میں چھپا رکھا تھا، کڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔

بعد ازاں منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں