روس کی مغربی ممالک کو دھمکی،روسی سرحد پر جارحانہ کارروائیوں پربھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ

ماسکو : ولادی میر پیوتن نے مغربی ممالک کو روسی سرحد پر جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوتن نے یوکرین میں نیٹو کی کارروائی کو روکنے کےلیے کیے گئے مغربی وعدوں کے وفا نہ ہونے پر دھمکی دے دی۔

پیوتن نے کہا کہ اگر مغربی ممالک نیٹو کی جارحیت روکنے میں ناکام رہے تو روس کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں لہذا مغربی ممالک اپنا وعدہ پورا کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آغاز میں روس نے مطالبہ کیا تھا کہ نیٹو یوکرین سمیت دیگر سابق سوویت ممالک کو رکنیت نہ دے اور وسطی و مشرقی یورپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس کو خبردار کیا تھا کہ وہ یوکرین کو اپنے ‘خودمختار علاقے‘ کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے، صدر بائیڈن نے یوکرین پر حملہ ہونے کی صورت میں ایسے اقدامات کرنے کی بات کی کہ ’جیسے کسی نے کبھی نہیں دیکھے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں