کراچی میں رات گئے ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی نکلا، ایس ایچ او گرفتار

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رات گئے ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی نکلا جس کے بعد ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا، مقابلے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس ٹاؤن میں رات گئے ہونے والا مبینہ مقابلہ جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جعلی نکلا۔

ایس ایچ او جوہر آباد غیور سمیت پوری پولیس پارٹی گرفتار کرلی گئی، ایس ایچ او جوہر آباد کا نام نہاد انفارمر بھی پولیس کی گرفت میں آگیا۔

ایس ایچ او بالا افسران کے علم میں لائے بغیر ویسٹ میں داخل ہوا، ایس ایچ او نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کو بھی آگاہ نہ کیا۔ ایس ایچ او مبینہ طور پر ایک زمین کے تنازعہ پر جوہر آباد گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے پوچھا گیا تو ایس ایچ او نے کہا کہ وہ ڈاکو کا پیچھا کر رہا تھا۔پولیس حکام کی جانب سے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں