مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سےہدایات جاری

ملکہ کوہسار مری جانے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے ‏سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت ‏مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں ‏موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلےموسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سےحاصل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے باڑیاں کی ‏طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بندہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا ‏کم رکھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپیل کی ہے کہ سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی، تصویریں کھینچنے ‏سے اجتناب کریں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار شہری بنیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں