عدالت مرتضیٰ وہاب پر سخت برہم،ایڈمنسٹریٹر کراچی کےعہدے سے ہٹادیا۔

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ اراضی کیس کی سماعت ہوئی اس دوران چیف جسٹس نے برہم ہوکر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدے سے ہٹادیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں کسی بات پر اشتعال میں آنے پر عدالت نے مرتضیٰ وہاب پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری ہٹانے کا حکم جاری کردیا، چیف جسٹس نے شدید غصے کے عالم میں گیٹ آؤٹ کہتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو فوری باہر نکل جانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اہل نہیں ہیں، عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر دوسرا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔؎

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کے بجائے سیاستدان ایکٹ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں