رانا شمیم کے بیان حلفی ‏پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں ہوئے، تہلکہ خیز انکشاف

سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے بیان حلفی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ ‏

اخبار سے گفتگو میں برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی ‏پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے.

چارلس گتھری نے کہا کہ دستاویزات کا پوری طرح سےمطالعہ نہیں کرسکے علم تھا نوازشریف ‏سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے دستاویزات کو سرسری دیکھنےکےبعدان کی تصدیق کر دی۔

برطانوی سولیسٹر کے مطابق نوٹری شناخت کی تصدیق کے بعد دستاویزات پر مہر لگاتا ہے ‏دستاویزات کےاصل ہونےکی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی دستخط کےوقت ان کے اردگرد کافی لوگ ‏موجود تھے ان لوگوں کی موجودگی سےلگادستاویزات کافی اہمیت کےہیں حسن نواز کے دفتر میں ‏بیان حلفی پردستخط کیےگئے۔

تہلکہ خیز انکشاف پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان ‏حلفی کی کہانی کھل کرسامنےآگئی لندن میں حسن نوازکےدفترمیں بیان حلفی پردستخط کرائے ‏جاتے ہیں۔

فوادچوہدری نےمزید کہا کہ حسین نوازبیان حلفی صحافی انصارعباسی ‏کو بھیجتے ہیں حسین نوازبیان حلفی اس وقت بھیجتےہیں جب مریم کی عدالت میں پیشی ہوتی ‏ہے راناشمیم کےبیان حلفی کی اب کوئی حیثیت نہیں رہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں