گیس کی فراہمی میں دشواری کاسامناہے:ایم ڈی ایس ایس جی سی

ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں دشواری کاسامناہے گیس ‏فراہمی سے متعلق مسائل بنیادی حقائق سےآگاہ کررہاہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کواولین ترجیح حاصل ‏ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی ‏کوجنوری میں250ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنےکا اندیشہ ہے۔

ایم ڈی نے کہا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانےکیلئےکوششیں کر رہا ہے کیپٹو ‏پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکےدیگرسیکٹرزکوفراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں ‏کیساتھ ایک منصوبےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے غیربرآمدی سیکٹرکوگیس سپلائی کمی میں ہفتے میں ‏‏36گھنٹے لازمی محدودکیاجائے گیس بندش کو پیر 27 دسمبر 2021سےنافذالعمل کیاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے اس اقدام سےتقریباً70-80ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہوگی ‏کراچی کو150ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا50 فیصدپوراکیاجاسکتاہے صنعتی صارفین ‏سےدرخواست کی کہ وہ اس مفاہمت پرعمل کریں صنعتی صارفین سےدرخواست کی وہ ‏معززعدالتوں سےحکم امتناعی نہ لیں صنعتکاروں کوچاہیئےوہ سوئی سدرن کیساتھ بیٹھ کرممکنہ ‏حل پرتبادلہ خیال کریں انتظامیہ اپنےصارفین کوگیس کی بلاتعطل فراہمی کی کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں