کام کرنے کی خواہش پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا

شیخوپورہ: فیروز والا میں بھائی نےغیرت کے نام پر دو بہنوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیروز والا کے علاقے حمید ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم عمیر نے اپنی دو بہنوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور فرارہوگیا۔

پولیس نے مقتول بہنوں کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دونوں بہنیں گھریلو حالات کے باعث کام کرنا چاہتی تھیں جس پر ان کا اکثر اپنے بھائی سے جھگڑا رہتا تھا جب کہ ملزم نے ملازمت سے روکنے کے لیے دونوں بہنوں کو قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں