پاک فوج کے سینئر حکام کی پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات ، فاتحہ خوانی اور شہداءکو خرا ج عقیدت پیش

راولپنڈی .پاک فوج کے سینئر حکام نے پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی اور شہداءکی قربانیوں پر ان کو خرا ج عقیدت پیش کیا، فوجی حکام نے غمزدہ خاندانوں کی مالی امداد او ر زخمی پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’ آئی ایس پی آر‘ کے مطابق پاک فوج کے سینئر حکام نے پتوکی کے رہائشی اے ایس آئی محمد اکبر ، قصور کے پولیس کانسٹیبل غلام رسول ، نارنگ منڈی کےپولیس کانسٹیبل محمد ایوب ، پسرور سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل خالد جاوید سمیت پولیس شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسران نے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے گھر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کو مالی امداد بھی دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی طرف بھی گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں